کھیل - 23 اپریل 2026
پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد کردیا
پاکستان - 23 اپریل 2026
پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو اسلام آباد سے جوڑنے کی حالیہ مہم اور بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سخت ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف الزامات کا سہارا لینا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاقائی و عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کررہا ہے، بھارت کا یہ معاندانہ رویہ افسوسناک ہے، بھارت علاقائی بحران کے اس دور میں بھی اپنے جھوٹے بیانیے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ اپنے اندرونی سیاسی مقاصد حاصل کرسکے۔
دفتر خٓرجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کی صورت میں اپنی ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد، بھارت اب اپنی ریاستی دہشتگردی اور علاقائی مداخلت پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔
ترجمان نے زور دیا کہ بھارت ایسی مہم جوئی کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین صورتحال اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت سے نہیں ہٹا سکتا۔
اعلامیے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے پر مجبور کرے اور اسے ایسے اقدامات سے روکے جو خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
دیکھیں

