تازہ ترین - 24 اپریل 2026
استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو میں 175 فیصد تک اضافہ
پاکستان - 24 اپریل 2026
وفاقی حکومت نے استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو میں 175 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد مختلف کمپنیوں کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن پالیسی کے تحت درآمدی استعمال شدہ فونز پر ٹیکس اب نئی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق وصول کیا جائے گا، چاہے فون کی حالت کچھ بھی ہو۔
نئے ریٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کی ویلیو 460 ڈالر سے بڑھا کر 505 ڈالر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر ماڈلز جیسے آئی فون 15 پرو، آئی فون 14 اور سام سنگ و گوگل کے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ تجارتی بنیادوں پر بغیر پیکجنگ یا ایکسیسریز کے درآمد ہونے والے فونز پر یہی ویلیو لاگو ہوگی، اور فون کا کم از کم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اگر کوئی ماڈل فہرست میں شامل نہیں ہوگا تو اس کی ویلیو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت طے کی جائے گی، جبکہ درآمدی قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں اسی پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔
دیکھیں

