ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کیلئےامریکی اشارےکے منتظر ہیں۔اسرائیلی وزیرِ دفاع

news-banner

دنیا - 24 اپریل 2026

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے لیے امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

 

انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امریکا کی اجازت کا منتظر ہے۔

 

 ویڈیو بیان میں اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج دفاعی اور جارحانہ دونوں سطحوں پر تیار ہیں اور اہداف پہلے ہی طے کر لیے گئے ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو اہم ایرانی توانائی و بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے گرین سگنل کے منتظر ہیں، تاکہ پہلے مرحلے میں خامنہ ای کی قیادت کا خاتمہ مکمل کیا جا سکے اور ایران کو تاریک اور پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کے لیے اس کے توانائی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جائے۔ 

 

اسرائیل کاٹز کے مطابق آئندہ ممکنہ کارروائی پہلے سے مختلف، کہیں زیادہ مہلک اور فیصلہ کن ہو گی اور ایران کی دہشت گرد قیادت کو اس بار مزید سخت ضربیں لگائی جائیں گی۔

 

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہداف کو حساس ترین مقامات پر نشانہ بنایا جائے گا، تاکہ ایران کے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کیا جا سکے۔