ایران امریکا مذاکرات نئے دور میں پیش رفت کی امید ہے۔ترک وزیر خارجہ

news-banner

تازہ ترین - 25 اپریل 2026

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے نئے دور میں پیش رفت کی امید ہے۔

 

 ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں اہم رکاوٹیں جلد دور ہو سکتی ہیں، مذاکرات کا نیا دور پاکستان میں شروع ہونے جا رہا ہے جہاں پیش رفت کی امید ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے میں ایک یا دو اہم نکات حل ہونے کے قریب ہیں، جنگ بندی میں توسیع کو مثبت پیش رفت لیکن حتمی معاہدے کے لیے کافی نہیں۔ 

 

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی مذاکرات سے جڑی ہوئی ہے، کامیاب معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کی جا سکتی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے بین الاقوامی تعاون قائم کیا جا سکتا ہے، کسی نئی جنگی صورتحال میں ترکیے غیر جانبدار رہنے کی پالیسی اپنائے گا، ترکیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔