ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات

news-banner

تازہ ترین - 25 اپریل 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔ 

 

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔