تازہ ترین - 25 اپریل 2026
عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں ۔نعیم الرحمٰن
پاکستان - 25 اپریل 2026
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
جاری کیے گئے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور کاروبار کو برباد کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے، عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔
دیکھیں

