دنیا - 26 اپریل 2026
واشنگٹن فائرنگ واقعہ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی
دنیا - 26 اپریل 2026
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی ہے۔
میڈیا بریفنگ میں واشنگٹن کے میئر نے بتایا کہ ایک مسلح شخص ہوٹل کی لابی میں سیکریٹ سروس کی جانب بڑھا جسے اہلکار نے بروقت روک لیا۔
پولیس چیف کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا یا اس کا ہدف کون تھا، یہ معاملہ تحقیقات کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق ہوٹل کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزم اسلحہ کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا۔
پولیس کے مطابق اس کے پاس شاٹ گن، ہینڈ گن اور متعدد چاقو موجود تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص ہوٹل کا مہمان تھا اور اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ واقعہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر جاری تھا، تاہم وہ اور دیگر افراد محفوظ رہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے کے بعد ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے پاس بھاری اسلحہ تھا اور سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نے تقریباً 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی اور یہ ایک حیران کن لمحہ تھا، جبکہ میلانیا ٹرمپ نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آواز غیر معمولی تھی۔
دیکھیں

