ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان، واشنگٹن فائرنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں

news-banner

دنیا - 26 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حالیہ فائرنگ کے واقعے کا ایران سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور اکیلا تھا اور اس کے پاس کئی ہتھیار موجود تھے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایک اہلکار کو گولی لگی لیکن بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا، اور انہوں نے خود اس اہلکار سے بات بھی کی۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے باوجود تقریبات منسوخ نہیں کی جائیں گی بلکہ آئندہ 30 دن میں اس سے بھی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

 

انہوں نے واقعے کو ایک حیران کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچانک تیز آوازیں سنائی دیں، جبکہ میلانیا ٹرمپ نے فوراً کہا کہ آواز غیر معمولی ہے اور سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کی۔

 

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بڑے اقدامات کرتے ہیں انہیں ایسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور حالیہ تبدیلیاں سب کو پسند نہیں آ رہیں۔

 

ٹرمپ کے مطابق حملہ آور نے تقریباً 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی، وہ گرفتار ہو چکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی، اس کے پاس کئی ہتھیار تھے اور وہ بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔

 

ٹرمپ نے اپنے بیان میں پنسلوینیا میں خود پر ہونے والی فائرنگ کا بھی حوالہ دیا۔