فائرنگ کا واقعہ، آصف علی زرداری کا ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار

news-banner

پاکستان - 26 اپریل 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے اس واقعے کو دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

یہ واقعہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب واشنگٹن میں پریس ڈنر جاری تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ 

 

واقعے کے دوران تمام اہم شخصیات محفوظ رہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

ٹرمپ کے مطابق حملہ آور کے پاس بھاری اسلحہ تھا اور سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی کوشش کی اور اسے تقریباً 15 گز کے فاصلے پر روک لیا گیا۔ 

 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں اس واقعے کا کسی بیرونی تنازع سے تعلق نہیں ہے۔

 

اس سے قبل انہوں نے واقعے کو ایک حیران کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تیز آوازیں سنائی دیں، اور میلانیا ٹرمپ نے فوراً صورتحال کو محسوس کیا۔