دنیا - 26 اپریل 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فائرنگ کے حملہ آور کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا - 26 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلٹن ہوٹل میں تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور تیزی سے سیکیورٹی حصار توڑ کر ہوٹل میں داخل ہوتا ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی حراست کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ واقعہ ہفتے کی رات واشنگٹن میں اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ پریس ڈنر میں موجود تھے۔
واقعے کے دوران تمام اہم شخصیات محفوظ رہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کے پاس بھاری اسلحہ تھا اور اس نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی کوشش کی۔
انہوں نے سیکریٹ سروس کی فوری اور بہادرانہ کارروائی کو سراہا۔
ٹرمپ نے واقعے کو ایک حیران کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے زور دار آوازیں سنائی دیں، جبکہ میلانیا ٹرمپ نے فوراً خطرے کو محسوس کیا۔
دیکھیں

