پہلگام واقعے سے متعلق مبینہ لیک دستاویزات میں را کے کردار کے دعوے، تنازع شدت اختیار کر گیا

news-banner

دنیا - 26 اپریل 2026

میڈیا رپورٹس میں گردش کرنے والی مبینہ لیک دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے کردار کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

 

ان غیر مصدقہ دستاویزات کے مطابق مبینہ طور پر اننت ناگ کے علاقے میں ایک منصوبہ بند کارروائی کی ہدایات دی گئیں اور بعد ازاں میڈیا کے ذریعے یہ بیانیہ بنایا جانا تھا کہ حملہ غیر مسلموں پر کیا گیا۔

 

دستاویزات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو متحرک کر کے پاکستان مخالف بیانیہ پھیلایا جانا تھا، اور چند گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتا۔

 

مزید یہ کہ اس واقعے کو عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی تعاون کے لیے استعمال کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

 

تاہم ان دعوؤں کی کسی آزاد اور مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی حکومت کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔

 

یہ مبینہ دستاویزات سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بحث کو مزید بڑھا رہی ہیں۔