دنیا - 27 اپریل 2026
روس کا ایران سے سٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم
دنیا - 27 اپریل 2026
روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے۔
روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے انکی نیک خواہشات پہنچائیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دیکھیں

