دنیا - 27 اپریل 2026
امریکا کا عراقی ملیشیا کے سربراہ کی گرفتاری پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
دنیا - 27 اپریل 2026
امریکا نے عراقی مسلح ملیشیا کے سربراہ حیدر مظہر کی گرفتاری پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں قائم ایران نواز مسلح گروہ حرکت انصار اللّٰہ الاوفیاء ( وفاداران انصاراللّٰہ ملیشیا) کے سیکریٹری جنرل حیدر مظہر مالک الساعدی المعروف حیدر الغراوی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکا نے جون 2024 میں وفاداران انصاراللّٰہ ملیشیا اور حیدر الساعدی کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام سامنے آیا۔
امریکی بیان کے مطابق اس گروہ پر 28 جنوری 2024 کو اردن کے ٹاور 22 پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
انعامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاداران انصاراللّٰہ ملیشیا کے ارکان عراق میں امریکی سفارتی تنصیبات، جبکہ اردن اور شام میں امریکی فوجی اڈوں اور اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
دیکھیں

