دنیا - 27 اپریل 2026
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
دنیا - 27 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانیہ کی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارت کاری و مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سہولت کاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطہ اور سفارتی مشاورت ناگزیر ہے۔
رابطے کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہیں گے۔
دیکھیں

