دنیا - 27 اپریل 2026
اسحاق ڈار ، مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
پاکستان - 27 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پیر کی شام مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ نے اس موقع پر نائب وزیراعظم کے سفارتی اقدامات اور خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کو سراہا۔
بدر عبد العاطی نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا۔
دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیرخارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تازہ صورت حال اور امن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری سے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا ۔
تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں وزرائے خارجہ کا تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
دیکھیں

