پاکستان - 27 اپریل 2026
آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا - 27 اپریل 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پیشکش امریکا اور دیگر ممالک کے لیے قابلِ قبول نہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اس اہم عالمی گزرگاہ کے حوالے سے مختلف مؤقف رکھتا ہے، جو عالمی برادری کے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مارکو روبیو کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطلب دراصل یہ ہے کہ جہاز رانی ایران کی اجازت اور شرائط سے مشروط ہو، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی آبی راستہ ہے اور کسی ایک ملک کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ طے کرے کہ کون اسے استعمال کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک اس بات کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے کہ ایران اس گزرگاہ کے استعمال کو اپنی مرضی کے تابع کرے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع ہے، جس پر تاحال عملدرآمد ہورہا ہے۔
پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کررہا ہے، جس کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جارہا ہے۔
دیکھیں

