تازہ ترین - 28 اپریل 2026
ڈیوڈ وارنرکابھارتی صارف کو کرارا جواب
کھیل - 28 اپریل 2026
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی صارف کو جواب دیا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت شاندار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس، سیکیورٹی اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا شکریہ۔
دیکھیں

