تازہ ترین - 28 اپریل 2026
عمران خان کی آنکھ کا علاج مکمل، پمز سے ڈسچارج
تازہ ترین - 28 اپریل 2026
اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کا عمل مکمل کر لیا گیا، جہاں ماہرینِ چشم نے معائنہ کے بعد انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا اور کامیاب ڈے کیئر طریقہ کار کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق طبی طریقہ کار سے قبل مریض کی مکمل رضامندی حاصل کی گئی، جبکہ ماہرینِ چشم نے تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) کے نتائج میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ مکمل آگاہی اور رضامندی کے ساتھ معیاری طبی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار انجام دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا اور مریض طریقہ کار سے قبل، دوران اور بعد میں بھی مستحکم رہا۔ بعد ازاں ضروری نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات فراہم کر کے مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
دیکھیں

