کاروبار - 28 اپریل 2026
سہیل آفریدی نے تماشہ لگا کر عوام کو راغب کرنے کی کوشش کی، فیصل راٹھور
پاکستان - 28 اپریل 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ماضی کی روایات کے مطابق تماشہ لگا کر اور گالم گلوچ کرکے عوام کو راغب کرنے کی کوشش کی ۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے الزامات پر وزیراعظم آزادکشمیر نے صحافیوں سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سہیل آفریدی کی سوچ سے بڑھ کر مثبت رویہ اپنایا۔ ہم نے انہیں جلسہ کے لیے من پسند جگہ فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنی ماضی کی روایت کی طرح تماشہ لگا کر لوگوں کا رجحان اپنی طرف کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام سے رسپانس نہیں ملا تو گالم گلوچ اور شور شرابہ کر کے لوگوں کو راغب کرنے کو کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی قیادت اور سہیل آفریدی کے رویے پر افسوس ہے۔
دیکھیں

