اختلافات کے باوجود برطانیہ ،امریکا ہمیشہ مضبوط اتحادی رہیں گے۔شہزادہ چارلس

news-banner

تازہ ترین - 29 اپریل 2026

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال اور تنازعات کے باوجود برطانیہ اور امریکا جمہوریت کے دفاع میں ہمیشہ مضبوط اتحادی رہیں گے۔ 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بادشاہ نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک اپنے عوام کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔

 

 اس موقع پر ملکہ کمیلا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔خطاب کے دوران کنگ چارلس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید، یوکرین جنگ میں امریکی حمایت کی اہمیت اور تنہائی پسندی کے خطرات کا بالواسطہ حوالہ دیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے دفاع کے لیے اسی عزم کی ضرورت ہے جو ماضی میں مشترکہ خطرات کے مقابلے کے لیے دکھایا گیا۔ 

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کنگ چارلس بھی اس مؤقف سے متفق ہیں، تاہم بادشاہ نے اپنے خطاب میں ایران یا جاری جنگ پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا۔ 

یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ایران سے متعلق جنگ کے معاملے پر تناؤ پایا جاتا ہے، اور امریکی صدر کیئر اسٹارمر پر تعاون نہ کرنے کی تنقید کرتے رہے ہیں۔