امریکی ناکہ بندی،خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

news-banner

کاروبار - 30 اپریل 2026

امریکا کے ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.17 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ 

ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 7.5 فیصد مہنگا ہو کر 107.46 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔ 

اسی طرح ابوظہبی بینچ مارک مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 2.61 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 109.3 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔