انٹرٹینمنٹ - 30 اپریل 2026
ٹرمپ کو قتل کی دھمکی ، سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے گرفتاری دیدی
دنیا - 30 اپریل 2026
سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں امریکا کے سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمس کومی کو فیڈرل کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئے کے سابق ڈائریکٹر نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔
جس کے بعد انھیں ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ نے بتایا کہ جیمس کومی نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں سمندر کنارے سیپوں سے “86 47” لکھا ہوا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ عام بول چال میں “86” کا مطلب کسی چیز کو ختم کرنا یا ہٹا دینا ہوتا ہے جبکہ “47” موجودہ صدر ٹرمپ کی طرف اشارہ تھا کیوں کہ 47 ویں صدر ہیں۔
اسی بنیاد پر جیمس کومی پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے یا منظرنامے سے ہٹانے کی دھمکی دینے اور بین الریاستی سطح پر دھمکی دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تاہم مختصر سماعت کے بعد جج نے انھیں بغیر کسی شرط کے جانے کی اجازت دے دی۔عدالت کی یہ کارروائی چند منٹوں پر مشتمل تھی۔
جیمس کومی کی باقاعدہ فردِ جرم اور اگلی پیشی کی تاریخ تاحال مقرر نہیں کی گئی جبکہ کیس کو آگے چل کر شمالی کیرولائنا کی وفاقی عدالت میں منتقل کیا جائے گا
دیکھیں

