امریکا کے ساتھ جنگ میں ہمارا پلڑا بھاری ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی

news-banner

تازہ ترین - 30 اپریل 2026

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاؤ الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ہمارا پلڑا بھاری ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایرانی مجلس شوریٰ میں قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاء الدین بروجردی نے جنگ میں فاتح ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اپنے نئے پتے نہیں کھیلے۔ 

انھوں نے بتایا کہ ہمارے حلیف اور بھائی یمنی بھی اس انتظار میں ہیں کہ کب اشارے ملے اور وہ آبنائے باب المندب کو بند کرکے امریکا کو ایک اور ضرب لگائیں جیسا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا کو نقصان پہنچایا ہے۔ 

علاء الدین نے کہا کہ آبنائے باب المندب کی جغرافیائی، تجارتی اور معاشی اہمیت بھی آبنائے ہرمز سے کسی طور کم نہیں ہے۔ اس کی بندش سے بھی امریکا کو کافی ٹھیس پہنچائی جا سکتی ہے۔ 

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یمنی اب تک کیوں رکے ہوئے ہیں اور اس آبنائے کی بندش ایران کے جنگی منصوبے کا حصہ ہے یا نہیں۔