پاکستان - 30 اپریل 2026
امریکی فوج نے ایران کیخلاف ’مختصر اور طاقت ور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا
تازہ ترین - 30 اپریل 2026
ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران کے خلاف نئے ممکنہ حملوں کے منصوبوں پر صدر ٹرمپ کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے حوالے سے ایگزیوس نے بتایا ہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقت ور‘ حملوں کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو امید ہے کہ اس سے ایران جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی میز پر زیادہ لچک دکھانے پر آمادہ ہو گا۔
ایک منصوبہ جو ٹرمپ کو پیش کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے تجارتی جہاز رانی کے لیے کھول دیا جائے، اس کارروائی میں زمینی افواج شامل ہو سکتی ہیں۔
ایگزیوس کے مطابق امریکی صدر کو بریفنگ کے دوران ایک آپشن یہ بھی دیا جا سکتا ہے کہ خصوصی افواج بھیج کر ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر حاصل کر لیے جائیں۔
دیکھیں

