انٹرٹینمنٹ - 30 اپریل 2026
ایران کی افزودہ یورینیم غالباً اب بھی اصفہان کمپلیکس میں موجود ہے:آئی اے ای اے
دنیا - 30 اپریل 2026
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائیریکٹر جنرل رافائل گروسی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مجھے شبہ ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے ایٹمی کمپلیکس میں موجود ہے۔
گروسی نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر میں 12 روزہ جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد اس کمپلیکس کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت دیکھی جا سکتی ہے ’ہم اب بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی اے ای اے فردو اور نطنز کمپلیکسز کا معائنہ کرنا چاہتا ہے، امکان ہے کہ وہاں اب بھی کچھ ایٹمی مواد موجود ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے جولائی 2025 میں 12 روزہ جنگ کے دوران اصفہان، نطنز اور فردو کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی تھی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے بدھ کے روز کہا: ’ایران کا تمام افزودہ یورینیم ہمیشہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں رہا ہے اور اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ ایران کے ایٹمی مواد کا ایک گرام بھی کہیں منتقل کیا گیا ہو۔
دیکھیں

