تازہ ترین - 30 اپریل 2026
وائٹ ہاؤس ،فائرنگ کرنیوالےملزم کی ہتھیاروں کے ساتھ سیلفیاں
تازہ ترین - 30 اپریل 2026
وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے باہر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی حملے سے قبل ہتھیاروں کے ساتھ لی گئی سیلفیاں منظرِ عام پر آ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کا حصہ ہیں، جن میں ملزم کول ایلن کو سیاہ لباس اور سرخ ٹائی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
استغاثہ کے مطابق تصاویر میں کول ایلن کے پاس ایک نیام میں رکھا چاقو، کندھے پر ہولسٹر اور ایک بیگ بھی موجود ہے جس میں بظاہر گولہ بارود رکھا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے یہ تصویر ہفتے کی رات تقریباً 8 بج کر 3 منٹ ای ڈی ٹی پر لی، جو مبینہ حملے سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل کا وقت ہے، جب وہ ایک شاٹ گن کے ساتھ سیکیورٹی چیک پوائنٹ کی جانب دوڑا۔عدالتی دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے صدر اور خاتونِ اول کی نقل و حرکت پر مختلف ویب سائٹس اور میڈیا کوریج کے ذریعے نظر رکھی ہوئی تھی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے قبل ملزم نے ای میلز بھی تحریر کیں جن میں اپنے ارادوں کا ذکر کیا اور انہیں 25 اپریل کو رات ساڑھے 8 بجے مخصوص افراد کو بھیجنے کے لیے شیڈول کیا، یعنی وہ وقت جب وہ ہتھیاروں سے لیس ہو کر سیکیورٹی چیک پوائنٹ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دیکھیں

