پنجاب کی تمام جیلوں میں تعلیم بالغاں پروگرام کا آغاز

news-banner

پاکستان - 30 اپریل 2026

پنجاب کی تمام جیلوں میں تعلیم بالغاں پروگرام کا آغاز ہوگیا، چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔

 

 ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کے لیے لٹریسی سینٹر کلاس رومز کا افتتاح ہوگیا، جہاں اساتذہ و طلبا سے ملاقات ہوئی۔ 

اسپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری رومان بورانہ، ڈی جی پروبیش اینڈ پیرول شاہد اقبال، ڈی جی لٹریسی عاصم جاوید، ڈی آئی جی نوید رؤف، سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک و دیگر ہمراہ تھے۔پنجاب کی 44 جیلوں میں 176 لٹریسی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، صوبے کی جیلوں میں 17،600 قیدی ایک وقت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

 بڑی جیلوں میں 15 لٹریسی سینٹرز بنائے جائیں گے جبکہ چھوٹی جیلوں میں 4 سینٹرز ہوں گے۔جیل لٹریسی سینٹر میں اساتذہ اور طالب علموں کو خصوصی یونیفارم دیا گیا ہے۔

 

 پنجاب بھر کی جیلوں میں پڑھے لکھے قیدیوں کو ہی لٹریسی سینٹرز میں اساتذہ کا درجہ دیا گیا ہے، تعلیم حاصل کرنے اور پڑھانے پر جیل اساتذہ اور طالب علم دونوں کو سزا میں معافی ملے گی۔

 

 لٹریسی اینڈ بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جیل اساتذہ کو معاوضہ ادا کرے گا۔ 

چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جیلوں کو حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنایا جا رہا ہے، جیل میں داخلے کے وقت ہر قیدی کی تعلیمی سکریننگ بھی ہوگی، جیل انڈسٹریز میں اسیران کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کا جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ بہتر ماحول اور تربیت کی فراہمی سے مجرمان کی اصلاح کے لیے مصروف عمل ہیں۔