دنیا - 30 اپریل 2026
میرپور میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع
پاکستان - 30 اپریل 2026
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر میرپور کے شہریوں کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے، جسے عوامی سہولت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹر سٹی فری پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان نے ایک تقریب کے دوران کیا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں میرپور شہر سے نیو سٹی، خالق آباد، جاتلاں اور بن خرماں سمیت مختلف اہم علاقوں کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ میرپور سے چیچیاں، افضل پور، چتر پڑی اور منگلا جانے والے روٹس پر بھی شہریوں کو بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ میسر ہوگی، جس سے روزانہ ہزاروں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
دیکھیں

