کھیل - 30 اپریل 2026
ضلع مہمند میں آپریشن تین خارجی ہلاک
تازہ ترین - 30 اپریل 2026
سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خارجی عناصر کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں زئی اللہ عرف عامر مہمند اور کمانڈر صادق مسعود کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کا مقصد علاقے میں موجود شدت پسند عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا جو معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے اور معاشرتی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عناصر مذہبی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کر کے اپنے پرتشدد اقدامات کو جواز دینے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ ان کا بنیادی مقصد عوام میں خوف و افراتفری پیدا کر کے معاشرتی امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔
دیکھیں

