دنیا - 30 اپریل 2026
خطے کا مستقبل اب امریکہ کے بغیر ہو گا.ایرانی سپریم لیڈر
دنیا - 30 اپریل 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ خطے میں شرمناک ناکامی کے بعد امریکا نیا محاذ کھول رہا ہے، تہران خلیجی خطے کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا مستقبل اب امریکہ کے بغیر ہو گا.
خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
قومی یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے لیے ایک "نئے باب" کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران اس اہم آبی گزرگاہ کے لیے نئے انتظامی اصول نافذ کرے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز میں نئے مرحلے کی تشکیل ہو رہی ہے، 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد خطے میں تبدیلیاں ہوئیں، نئے مرحلے میں خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیج اور آبی گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا، آبنائے ہرمز کے نئے نظام سے امن، ترقی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز نہ صرف تہذیب و شناخت کا حصہ ہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور منفرد راستہ بھی فراہم کرتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مغربی طاقتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صدیوں میں یورپی اور امریکی قوتوں نے اس خطے میں بارہا مداخلت، بدامنی اور نقصانات پیدا کیے، جبکہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملہ اسی سلسلے کی تازہ مثال ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں، امریکا اپنے اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا، ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا، جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی امریکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ایرانی عوام جوہری اور میزائلوں اثاثوں کی ہرصورت میں حفاظت کرینگے۔
دیکھیں

