دنیا - 02 مئی 2026
فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
کھیل - 02 مئی 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔محمد علی 16 ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے۔
دیکھیں

