تازہ ترین - 02 مئی 2026
پاکستان چمک رہا ہے،مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے۔وزیرِ اطلاعات
تازہ ترین - 02 مئی 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، مشرقی سرحد کے اس پار تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا، معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں، پاکستان نے ایک ذمے دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر طبقہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن۔
دیکھیں

