آسٹریلیا کو ایک اور نقصان: جوش ہیزل وُوڈ بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر

news-banner

کھیل - 15 نومبر 2025

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو فاسٹ بولنگ میں بڑا دھچکا لگا ہے۔


کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

 

اس سے قبل شین ایبٹ بھی اسی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے، جبکہ کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

 

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا۔