پاکستان - 17 نومبر 2025
مظفرگڑھ: علی پور میں خواتین ٹیچرز اسکینڈل بے نقاب، متعلقہ اسکول سیل ‘ مالک کی گرفتاری کیلئے چھاپے
پاکستان - 17 نومبر 2025
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز کے مبینہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد متعلقہ نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جبکہ اسکول کے مالک اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر خواتین ٹیچرز کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دیکھیں

