قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم شہباز شریف

news-banner

پاکستان - 18 نومبر 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

 

انہوں نے کلاچی (ڈیرہ اسماعیل خان) اور دتہ خیل (شمالی وزیرستان) میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔


وزیراعظم نے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت فورسز مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔