واٹس ایپ کا نیا فیچر: صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام جیسا یکساں یوزرنیم بنا سکیں گے

news-banner

تازہ ترین - 18 نومبر 2025

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین میٹا کی دیگر ایپس فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ہی جیسا یوزرنیم استعمال کر سکیں گے۔

 

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین آئندہ سال اپنا دیرینہ زیرِ بحث یوزرنیم بنا سکیں گے۔ اس کے بعد صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر صرف یوزرنیم کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے۔

 

نیا فیچر یہ سہولت بھی فراہم کرے گا کہ صارفین وہی ہینڈل واٹس ایپ پر استعمال کر سکیں جو ان کے انسٹاگرام یا فیس بک اکاؤنٹس پر پہلے سے موجود ہے، جس سے میٹا پلیٹ فارمز پر یکسانیت برقرار رکھنا آسان ہوگا۔

 

واٹس ایپ ایک ’ریزرویشن‘ آپشن بھی متعارف کرائے گا، جس کے ذریعے صارفین عام دستیابی سے پہلے ہی اپنا پسندیدہ یوزرنیم محفوظ کر سکیں گے۔

 

 اس کے لیے میٹا اکاؤنٹ سینٹر کے ذریعے ویری فکیشن لازمی ہوگی، اور ریزرو ہونے کے بعد وہ یوزرنیم کسی اور کو دستیاب نہیں ہوگا۔

 

یہ فیچر صارفین کو ایک متعلقہ اور محفوظ رابطے کا جدید حل فراہم کرے گا، جس میں یوزرنیم کی چند شرائط بھی ہوں گی:


یوزرنیم www یا com سے شروع نہیں ہوسکتا، کم از کم ایک حرف لازمی ہے، اور صرف چھوٹے حروف، اعداد، ڈاٹس اور انڈراسکور استعمال کیے جاسکتے ہیں۔


یہ نہ ڈاٹ سے شروع ہوسکتا ہے، نہ ڈاٹ پر ختم، نہ ہی کسی ویب ڈومین جیسا ہوسکتا ہے۔ یوزرنیم کی لمبائی 3 سے 30 حروف کے درمیان ہوگی۔