پاکستان - 22 نومبر 2025
پاکستان میں بے روزگاری 7 فیصد کے قریب، لیبر فورس سروے میں نئے معیار کے باعث اعداد و شمار میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی
کاروبار - 22 نومبر 2025
25-2024 کے تازہ لیبر فورس سروے (LFS) کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر تقریباً 7 فیصد تک پہنچنے والی ہے، جو 21-2022 میں 6.3 فیصد رہی تھی۔
حکومت آئندہ ہفتے اس رپورٹ کو باضابطہ طور پر جاری کرے گی۔
باخبر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس نے “ڈیٹا فیسٹ” کانفرنس میں پیش کیے، تاہم کچھ ماہرین نے آئی سی ٹی اور چند دیگر شعبوں کے ڈیٹا پر اعتراضات اٹھائے۔
نئے سروے میں پہلی بار 19ویں ICLS معیار اپنایا گیا ہے، جو بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی جدید ضروریات کے مطابق ہے۔
اس معیار کے تحت غیر معاوضہ گھریلو کام، اپنی کھپت کے لیے زراعت یا مویشی پالنا، اور دیگر غیر منڈی سرگرمیوں کو "روزگار" میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں خاص طور پر دیہی خواتین، خاندانی کاروبار میں غیر معاوضہ کارکن اور چھوٹے کسان نئی زمروں میں منتقل ہوں گے۔
اس سے لیبر فورس میں شمولیت اور روزگار کی شرح کم جبکہ بے روزگاری کی شرح زیادہ دکھائی دے گی۔
دیکھیں

