پاکستان - 22 نومبر 2025
ایبٹ آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار؛ باپ بیٹے اور دو بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق
پاکستان - 22 نومبر 2025
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے اور دو سگی بہنوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق وین میں سوار تمام مسافروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں بھی شامل تھیں جو امتحان دینے کے لیے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ بیرن گلی سے ایبٹ آباد جاتے ہوئے پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کو قرار دیا جا رہا ہے۔
کھائی انتہائی گہری ہونے کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے میں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دیکھیں

