پاکستان - 22 نومبر 2025
حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کاروبار - 22 نومبر 2025
وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے پابندی اٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو بحال کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے حوالے سے کچھ ترامیم بھی متعارف کرائی ہیں، تاہم موجودہ فریم ورک برقرار رہے گا۔ اس فریم ورک کو مزید شفاف اور خودکار بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ مئی 2025 میں سونے کی اسمگلنگ کے خدشات کے باعث حکومت نے درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کی تھی، جب کہ 6 مئی کو وزارتِ تجارت نے سونے کی تجارت کو منظم کرنے والا ایس آر او 60 دن کے لیے معطل کیا تھا۔
دیکھیں

