پاکستان - 22 نومبر 2025
نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات
دنیا - 22 نومبر 2025
نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد ایک صحافی نے ممدانی سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ فاشسٹ ہیں؟‘‘ ممدانی جواب دینے ہی والے تھے کہ صدر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے مداخلت کی اور کہا کہ انہیں اس لفظ سے کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا، ’’اگر ممدانی مجھے فاشسٹ کہیں تو مجھے برا نہیں لگے گا، اسے وضاحت کرنے سے کہیں آسانی ہے۔‘‘
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ملاقات کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے انتظامی امور بہتر طریقے سے چلائیں گے، اور وفاقی حکومت بھی ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’جتنا بہتر نیویارک چلے گا، میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔‘‘
دیکھیں

