پیوٹن کی یوکرین جنگ بندی کے لیے امریکی امن منصوبے کی حمایت—معاہدہ مسترد ہونے پر مزید پیش قدمی کا انتباہ

news-banner

دنیا - 22 نومبر 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تیار کیے گئے امریکی امن منصوبے کی باضابطہ حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

 

 پیوٹن کے مطابق اس مجوزہ منصوبے میں روس کے متعدد اہم مطالبات کو شامل کیا گیا ہے، جس سے اس کی قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

 

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر یوکرین نے اس معاہدے کو رد کیا تو روس مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرسکتا ہے۔ 

 

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے حال ہی میں روسی فوج نے یوکرینی علاقے کیپیانسک پر قبضہ کیا، اسی طرح دیگر اسٹریٹیجک مقامات پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

 

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مسودے میں کچھ نکات ایسے ہیں جن پر بات چیت اور ترامیم ممکن ہیں۔ 

 

انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو پیغام دیا کہ امریکا کا پیش کردہ 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین کے لیے مستقل اور جامع امن کا بنیادی فریم ورک ثابت ہوسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو جمعرات تک اس امن منصوبے پر فیصلہ کرنے کی مہلت دی ہے۔