پاکستان - 22 نومبر 2025
پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار؛ لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
تازہ ترین - 22 نومبر 2025
نجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک برقرار ہے اور لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
عالمی فضائی معیار کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا AQI 368 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ کراچی 209 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق آج صبح قصور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔
اس کے علاوہ خانیوال میں AQI 365 اور لاہور میں 353 رپورٹ ہوا۔
شدید آلودگی کے ساتھ بڑھتی دھند نے صورتحال مزید گھمبیر کردی ہے اور موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے
دیکھیں

