دنیا - 22 نومبر 2025
بنوں ریجن، شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشنز—17 دہشت گرد ہلاک، 3 اہم کمانڈرز انجام کو پہنچ گئے
پاکستان - 22 نومبر 2025
بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مارے جانے والوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جبکہ کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوئے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہیں اور مقامی آبادی نے بھرپور تعاون کیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کیے گئے الگ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کو فتنۂ الخوارج سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک تعاقب کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
دیکھیں

