پائی خیل میں والی بال کے کھیل پر جھگڑا فائرنگ میں بدل گیا، 2 کم عمر چچا زاد جاں بحق

news-banner

پاکستان - 23 نومبر 2025

نواحی علاقے پائی خیل میں والی بال کے دوران ہونے والے جھگڑے نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ 

 

جاں بحق ہونے والے دونوں کم عمر نوجوان آپس میں چچا زاد بھائی تھے اور ان کی عمریں تقریباً 16 سال تھیں۔

 

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عمر اور جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 

دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔