کاروبار - 23 نومبر 2025
فضا علی سوشل میڈیا پر بیٹی کے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں
انٹرٹینمنٹ - 23 نومبر 2025
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔
فضا علی نے حال ہی میں بیرونِ ملک سفر کے دوران اپنی بیٹی فرال کے ساتھ بنائی گئی متعدد ریلز شیئر کیں، جن میں ان کی بیٹی کے لباس پر صارفین نے اعتراضات اٹھائے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ بیٹی کو غیر مناسب لباس پہنانا درست نہیں، اور بعض نے سخت تنقیدی تبصرے کیے کہ والدین اپنی بیٹی کو اپنے جیسا نہ بنائیں۔
فضا علی اپنی ذاتی زندگی اور بیٹی کے لمحات عوام کے ساتھ اکثر شیئر کرتی ہیں۔ وہ سنگل مدر ہیں اور فرال کو سوشل میڈیا پر بڑے ہوتے ہوئے دیکھنے والے مداح برسوں سے ان کی زندگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دیکھیں

