کاروبار - 28 نومبر 2025
روزانہ ایک سگریٹ بھی خطرناک: تحقیق کے مطابق دل کی بیماری اور قبل از وقت موت کا خطرہ 60% تک بڑھ جاتا ہے
تازہ ترین - 24 نومبر 2025
حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف ایک سگریٹ پینا بھی دل کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
تحقیق کے مطابق کم شدت والی سگریٹ نوشی بھی قبل از وقت موت کے خطرے کو 60 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔
طبی ویب سائٹ پر شائع اس مطالعے میں 20 سال کے دوران تقریباً 3 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ ہلکی یا کبھی کبھار سگریٹ پینے والے افراد بھی اتنے ہی خطرات کا سامنا کرتے ہیں جتنے باقاعدہ سگریٹ نوشی کرنے والے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں سگریٹ نوش افراد میں دل کی بیماری لاحق ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
دن میں صرف 2 سے 5 سگریٹ پینا بھی دل کی بیماری کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، اور سگریٹ کی مقدار کم کرنا بھی خطرے کو مکمل ختم نہیں کرتا۔
ماہرین کے مطابق سگریٹ ترک کرنے سے فوری اور طویل مدتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
سگریٹ چھوڑنے کے تین سال کے اندر موت کے اضافی خطرات میں 90 سے 95 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے، جبکہ تقریباً 20 سال تک سگریٹ سے دور رہنے والے افراد کا دل ان لوگوں کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ محفوظ ہوتا ہے جو تمباکو نوشی جاری رکھتے ہیں۔
تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مقدار—چاہے کم ہی کیوں نہ ہو—محفوظ نہیں۔ ماہرین کے مطابق دل اور مجموعی صحت کی حفاظت کے لیے بہترین راستہ تمباکو نوشی کو مکمل طور پر ترک کرنا ہے۔
دیکھیں

