پاکستان ایران تعلقات میں نئی پیش رفت، اسحاق ڈار اور علی لاریجانی کی ملاقات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

news-banner

دنیا - 25 نومبر 2025

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی معاملات میں مشترکہ اقدامات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران تاریخی، ثقافتی اور معاشی اعتبار سے گہرے تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک نئی راہیں تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

ڈاکٹر لاریجانی نے بھی دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ اور تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے پاک ایران تعاون نہایت اہم ہے۔

 

ادھر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاک–ایران تعلقات کو نئی اسٹریٹجک سمت دے گا۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال میں دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی بنانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔