پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ بھی اوپر

news-banner

کاروبار - 25 نومبر 2025

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں چند روز کی استحکام کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ملک میں فی تولہ سونا 7700 روپے مہنگا ہو کر 436,562 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6601 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 374,281 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 343,103 روپے ہوگئی ہے۔

 

بین الاقوامی مارکٹ میں بھی بڑی تیزی دیکھی گئی، جہاں سونا 77 ڈالر مہنگا ہو کر 4142 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔