دنیا - 25 نومبر 2025
عاصم اظہر کی نئی البم ریلیز,ہانیہ عامر کی جھلک شامل ہونے پر مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز
انٹرٹینمنٹ - 25 نومبر 2025
گلوکار عاصم اظہر نے اپنی نئی البم ریلیز کر دی ہے، جس میں ایک گانے کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل کیا گیا ہے، جس پر مداح ایک بار پھر دونوں کے ممکنہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ذو معنی انداز میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا "کھویا ہوا مل گیا" جسے مداح ایک خصوصی اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے البم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپس انسٹاگرام پر جاری کیے جبکہ مکمل گانے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیے۔
البم میں شامل گانے "کھویا اور مل گیا" کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی فیشن ریمپ واک کی فوٹیج شامل کی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ مزید بڑھا دی۔
البم میں شامل دیگر گانوں میں "او میری جان کیوں نکلتی"، "او مائی لو"، "کیوں مجھے چھوڑ گئے"، "آج بھی میں تمھیں دیکھتا ہوں"، "اب بھی جب دیکھے تو"، "تجھے یاد کیا نہ میں نے"، "کیا میں تمھیں یاد نہیں ہوں؟"، "یہ جھوٹ کہاں بولوں؟" اور "اس جھوٹ کو میں کہاں چھپاؤں؟" شامل ہیں۔
دیکھیں

