نسیم شاہ کا معصومانہ انداز مداح کے ساتھ سیلفی پر وائرل

news-banner

کھیل - 25 نومبر 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کی سیلفی کی درخواست پر معصوم اور دوستانہ انداز میں جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، جب ایک خاتون مداح نے ان سے سیلفی کی فرمائش کی۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا: "گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔"


نسیم شاہ کا یہ معصوم اور خندہ پیشہ روی وہاں موجود افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گئی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی سادگی اور شائستگی کی تعریف کی اور ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا۔